جمعہ 27 ذوالحجہ 1442ﻫ - 6 اگست 2021

جب جہازوں اور بسوں کو چلنے کی اجازت دے دی تو ریلوے نے کسی کا کیا بگاڑا ہے، وزیر ریلوے

راولپنڈی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہوائی جہازوں اور بسوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی توریلوے نے کیا بگاڑا ہے، ٹرین چلانے کیلئے وزیراعظم کی اجازت کا منتظر ہوں، مراد علی شاہ سے بات کر سکتا ہوں لیکن پاکستان ریلوے وفاق کا معاملہ ہے،اس بارے میں جب بھی بات کروں گا عمران خان اور اسد عمر سے بات کروں گاَ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی بحالی میں زیادہ سندھ اور بلوچستان سے رکاوٹ آرہی ہے، وزیراعظم سے رابطے کے بعد منگل کو ٹرین چلانے یا نہ چلانے کے حتمی فیصلے اعلان کردیں گے، پندرہ دن بعد ٹرین چلنے کی اجازت دیں گے تو پھرٹرین کی چھتوں پر بھی لوگ ہوں گے، غریب کی سواری کو مذاق بنایا جارہا ہے، پرسوں اگر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ ہوا تو کراچی میں ہی لوگ سندھ حکومت کے خلاف بات کریں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 31 جولائی تک دونوں جانب جھاڑو پھرے گا، نیب قانون میں ترامیم کو ووٹ نہیں دوں گا، ن لیگ اور پی پی چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نیب قانون میں ترمیم کرے لیکن جو بھی یہ کام کرے گا وہ عوام کی نظروں میں خراب ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے