پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

قومی ائرلائن پی آئی اے کا چین میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کو لانے کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان

کراچی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8853 کراچی سے 250 چینی شہریوں ،سفارتی عملہ اور مسافروں کو لیکر ووہان روانہ ہوگی، 18 مئی کو ووہان سے 250 طالبعلموں کو لیکر خصوصی پرواز پی کے 8854 اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی تیسری خصوصی پروازپی کے 8712، 250 پاکستانیوں کو لیکر امریکا کے شہر نیو جرسی سے آج لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے 22 مئی کو امریکا کیلئے چوتھی پرواز آپریٹ کرے گی پروازپی کے 8712، 250 ہم وطنوں کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہوگی امریکی سفارتخانے اور پی آئی اے کی جانب سے پرواز کی روانگی کے حوالے سے مسافروں کو آگاہ کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے