ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

کراچی کے تاجروں کا پیر سے افطار کے بعد تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز کھولنے کا اعلان

اتوار کو کمشنر کراچی کے دفتر میں ہونے والے مذاکراتی دور میں حکومتی ٹیم میں شامل صوبائی وزراء سعید غنی، امتیاز شیخ اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے صرف سیل شدہ مارکیٹوں کو کھولنے کا ایک مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فی الفور مارکیٹیں 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں بلکہ وہ اس ضمن میں وزیراعلی سندھ سے مشورے کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

مذاکرات کےدوران تاجروں نے موقف پیش کیاکہ شاپنگ مالز کے کھلنے اور کاروباری اوقات بڑھانے سے سماجی رابطوں میں دوری ممکن ہوسکے گی۔ مذاکرات میں حکومت سندھ کی جانب سے سیل کی گئی مارکیٹوں کوپیر سے کھولنے کا اعلان تو کردیاگیا لیکن کاروباری مراکز دیر تک کھولنے اور شاپنگ مالز نہ کھولنے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اجلاس میں شریک کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر نے ایکسپریس کوبتایاکہ دوران مذاکرات صوبائی وزرا نےمارکیٹوں کے دکانداروں کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےسیل کی گئی تمام مارکیٹیں پیر سے کھولنے کا اعلان کیا۔

عتیق میر نے کہا کہ چھ سات دن باقی ہیں ان میں کاروباری مراکز کو رات دیر تک کھولنے دیا جائے ہمارے لوگ شدید پریشانی میں ہیں حکومت سندھ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ ہم جیلیں بھرنے کے لیے تیار ہیں لیکن مارکیٹیں کھولیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے