کراچی، صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے حکومتی احکامات کی پابندی نہیں کی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے اور دکانیں بھی سیل کردی جائیں گی۔
کورونا وائرس ختم ہوجائے تو کاروبار مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ ہمیں معلوم ہے کہ کس کے اکسانے پر سب کچھ ہورہا ہے۔ تحریک انصاف پہلے دن سے سندھ حکومت کے فیصلوں کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے۔