جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی جبکہ 903 افراد شہید ہو چکے

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی جبکہ 903 افراد شہید ہو چکے

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 925 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 87 ہزار 335  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک شہید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب میں 15 ہزار 346 ، سندھ میں 16  ہزار 377 ، خیبر پختونخوا 6 ہزار 61 ، بلوچستان میں 2 ہزار 692، اسلام آباد 997، گلگت بلتستان 540 اور آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے مجموعی طور پر 11 ہزار 922 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ 318 اموات ہوئی ہیں، سندھ میں 277، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار چکا ہے۔ کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے