ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

امیر مولانا گل رفیق پر حملہ، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس

کراچی،،جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی پر قاتلانہ حملہ سے پیدا شدہ صورتحال اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے حوالے سے اب تک کی کاروائی پر بریفنگ کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جسمیں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان، مجلس تعاون اسلامی کے صدر ڈاکٹر قاسم محمود، مولانا فضل حق حسن زئی،مولانا ابراہیم اللہ، سید اکبر شاہ ہاشمی،مولانا اسامہ تسلیم، مولانا عبداللہ بسمل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن راؤ اسلم، ڈی ایس پی سائٹ غلام اکبر چانڈیو،ایس ایچ او پاک کالونی رحمت اللہ مروت سمیت اعلی افسران موجود تھے۔ ڈی آئی جی عاصم قائم خانی نے اب تک کی کاروائی اور انویسٹی گیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔بہت جلدملزمان گرفتار کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہونے والا حملہ صرف کراچی ویسٹ ہی نہیں بلکہ پورے شہر میں ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ مولانا گل رفیق حسن زئی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے البتہ دین اور مدارس کے دشمن ہی انکے دشمن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاندان اور مقامی جماعت،مقامی پولیس اور انویسٹی گیشن پر مامور تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے