جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

مولانا گل رفیق قاتلہ حملہ، بلال مسجد ہارون آباد میں ہنگامی اجلاس

کراچی، مولانا گل رفیق حسن زئی کے مدرسہ تعلیم القران بلال مسجد ہارون آباد میں پی ایس 114 اور دیگر پی ایسز کے امراء وجنرل سیکریٹریز کا ہنگامی اجلاس قاری محمد عثمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مولانا گل رفیق حسن زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ علماء کو راستے سے ہٹانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔اجلاس میں سیداکبرشاہ ہاشمی، مفتی فیض الحق، قاری امین الدین ہزاری، قاضی امین الحق آزاد، قاری بخت نذیر،قاری احمدسعید، مولانااحسان عادل، مولاناحبیب الرزاق، مفتی اشرف،حاجی عزیزالرحمن عزیز، پیر فضل حق حسن زئی، مولاناابراہیم اللہ، مولانا طالوت، مولانا عبداللہ بسمل، ڈاکٹر غلام بادشاہ، قاری عبدالرشید، خالد شاہ،محمد امین،نادرشاہ،گل صغیر ودیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے