اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے مزید 864 کیسز سامنے آگئے

سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 27 ہزار 573 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 17 ہزار 241 مریض سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا کے 4 ہزار 679 ٹیسٹ کئے جب کہ 864 نئے مریض ظاہر ہوئے، آج 280 مزید مریض صحتیاب ہوکر نارمل زندگی کی جانب لوٹ گئے اور اب صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے۔ اس وقت 12472 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 11 ہزار 95 گھروں، 815 مراکزاور 562 اسپتالوں میں ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 280 ہوگئی ہے، 136 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں 29 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 864 کیسز میں 657 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہیں، ضلع شرقی میں 171، ملیر میں 141 ، ضلع جنوبی 117 ، ضلع وسطی میں 94 ، کورنگی میں 75 اور ضلع غربی 59 مزید کیسز سامنے آئے، اس کے علاوہ گھوٹکی میں 31، جیکب آباد میں 30 ، لاڑکانہ میں 21 ، سکھر میں 17، شکارپور اور قمبر شہدادکوٹ میں 7،7، ٹھٹہ اور کشمور کندھ کوٹ میں 5،5 ، مٹیاری اور نوشہروفیروز میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ایک بار پھر احتیاط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر سیکھنا ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے