منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے اس وباء سے معاشرہ کے ہرفردکو بچایا جاسکتا ہے، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

موجودہ صورتحال میں شہریوں کیجانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور تعاون سے اس وباء سے معاشرہ کے ہرفردکو بچایا جاسکتا ہے۔

کراچی پولیس چیف کو ڈپٹی سی پی ایل سی چیف مراد سونی کی جانب سے ابتدائی طور پر 300 کورونا ٹیسٹنگ کٹس پیش کی گئیں، اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی بھی موجود تھے۔

ٹیسٹنگ کٹس کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کے بروقت ٹیسٹ کیلئے فراہم کی گئی ہیں۔

کراچی پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون پر عملداری کے لئے کوشاں ہے۔

کراچی پولیس چیف نے فریقین کا شکریہ ادا کیا اور انکی کاوشوں کو سراہا۔

ڈپٹی سی پی ایل سی چیف مراد سونی اور ڈاکٹر فرحان عیسی کیجانب سے کراچی کے تینوں ذونز میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 1300 سے زائد افسران و جوانوں کی طبی معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے