پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 76 کروڑ روپے لاگت آئے گی، عثمان بزدار

فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9کروڑ روپے لگایا گیا، عثمان بزدار

حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے، عثمان بزدار

بچت کے بعد منصوبے کی تعمیراتی لاگت 96کروڑ روپے ہوگی، عثمان بزدار

انڈر پاس 4ماہ میں مکمل ہو گا، عثمان بزدار

پسماندہ علاقوں کے منصوبوں کی طرح لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا-عثمان بزدار

تعمیراتی لاگت میں بچت پر ایل ڈی اے کے حکام کو شاباش دیتا ہوں -عثمان بزدار

قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں -عثمان بزدار

ہم نے عوام کے وسائل بچائے ہیں،ماضی میں یہ وسائل اجاڑے گئے-عثمان بزدار

ماضی کے دورمیں ترجیح پیسہ بنانا تھا،ہم نے عوام کا پیسہ بچایا ہے-عثمان بزدار

بچایا گیا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہے ہیں -عثمان بزدار

تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے-عثمان بزدار

سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بے پناہ سہولت ملے گی-عثمان بزدار

دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا-عثمان بزدار

بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے-عثمان بزدار

منصوبے کے لئے تقریباً7 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی-عثمان بزدار

منصوبے کی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی-عثمان بزدار

انڈر پاس کی تعمیر سے روزانہ 91 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا-عثمان بزدار

ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی-عثمان بزدار

چوک میں ٹریفک کے لئے درپیش مشکلات دور ہوں گی -عثمان بزدار

شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا-عثمان بزدار.

لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے-عثمان بزدار

لاہور میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنائیں گے-عثمان بزدار

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی
فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کنسلٹنٹ نے تیار کیا ہے-وزیراعلیٰ کو بریفنگ

صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،فیاض الحسن چوہان، مراد راس،وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، ،اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،عمرآفتاب ، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے رکن عامر ریاض قریشی ۔

ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے اعجاز خلیق ، سیکرٹری اطلاعات او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے