جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

اعلیٰ عدلیہ شہید محمد سلیم قادری کے ورثاء کو انصاف دلانے کیلئے ازخود نوٹس لے، سنی تحریک

کراچی، بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے دہشتگردوں کو تانے بانے اسلام وملک دشمن قوتوں سے ملتے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کورونا کے خوف سے عوام خود کشیاں نہیں کرہے بھوک اور تنگدستی سے پریشان ہوکر ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں،ثروت اعجاز قادری

حکومت بلیک عینک اتار کر دیکھے غربت اور غریب بچے بھوک وافلا س سے بلکتے نظر آئینگے،ثروت اعجاز قادری

کراچی، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا کے خوف سے عوام خود کشیاں نہیں کرہے بھوک اور تنگدستی سے پریشان ہوکر ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں، حکومت بلیک عینک اتار کر دیکھے تو غربت اور غریب بچے بھوک وافلا س سے بلکتے نظر آئینگے،بازار کھولنے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،عوام کو کورونا سے زیادہ بھوک وافلاس سے پریشانی ومشکلات کا سامنا ہے،دہشتگردی کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی پاداش میں بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا،شہید محمد سلیم قادری نے ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف کلمہ حق بلند کیا،18مئی2001کو بلدیہ ٹاؤن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے رفقاء سمیت شہید کردیا،دہشتگرد آج بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں،حکومت نے ہمیں انصاف نہیں دیا دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے کی بجائے آزاد چھوڑ دیا گیا،قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے دہشتگردوں کو تانے بانے اسلام وملک دشمن قوتوں سے ملتے ہیں،ملک کے اداروں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں،اعلیٰ عدلیہ بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری ورفقاء کو انصاف دلانے کیلئے ازخود نوٹس لے،ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر بانی وقائد شہید محمد سلیم قادریاور رفقاء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا،شہید محمد سلیم قادری کی جرأت وبہادری اور دہشتگردی کے خلاف جان نچھاور کرنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اہلسنت بانیان پاکستان کی اولادوں کا تسلسل ہے،ملک کی سلامتی واستحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں ہراول دستہ ثابت ہوئی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنان کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کی قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک سے انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان سنی تحریک کا کردار اور قربانیاں بے مثال ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انجام کو پہنچے یا نہیں مگر شہید سلیم قادری کا لگایا ہوا پودا قد آور درخت بن ہوچکا ہے،قائد سنی تحریک کے نظریئے کو عملی جامہ پہناکر دہشتگرد قوتوں کو ناکام بنائیں گے،تعلیم کو عام کرکے دہشتگردوں کا قلم سے خاتمہ کرینگے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے استحصالی قوتوں نے جال بچھادیئے ہیں مگر پاکستان کے عوام ان کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،حکمران طبقہ معاشی بہتری کیلئے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرئے،عوام ملک کیلئے ہر قسم کی قربانی دے رہے ہیں اور دینے کو تیار ہیں،مگر حکمرانوں کو اپنی پالسیاں میڈ ان پاکستان بنانا ہونگی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے