اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے حوالے سے اجلاس

پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضم شدہ اضلاع میں بھی ترقیاتی کاموں کے لئے ای ٹینڈرنگ ، ای بڈنگ ، ای ورک آرڈ اور ای بلنگ کا نظام متعارف کروایاجائے تاکہ ان منصوبوں میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے حکام کو مزید ہدایت کی ہے کہ اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضم شدہ اضلاع کے زیادہ پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان علاقوں کو ترقی کے میدان میں دیگر علاقوں کے برابر لایا جاسکے۔
وہ پیر کے روز اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس صدارت کر رہے تھے جس میں اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مواصلات و تعمیرات، ہاو¿سنگ اور آبنوشی کے شعبوں کی مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ صوبائی وزراءاور انتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو مذکورہ شعبوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، ان منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کے استعمال کی صورتحال اور نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے گی تاہم ضرورت کی بنیاد پر نئے ترقیاتی منصوبے بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے۔ انہوں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت حتمی شکل دینے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے