پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 7 فوجی جوان شہید

راولپنڈی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کے شہداء میں جونیئر کمیشنڈ افسر اور سویلین ڈرائیور بھی شامل ہے۔

شہداء کے نام نائب صوبیدار احسان اللہ،نائیک زبیر،نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش،نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار ہیں۔ ادھر پاک ایران بارڈر کے قریب مند کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی امداد علی شہید ہو گیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے