منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

کراچی والوں کیلیے خوشخبری، ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا

کراچی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں ہیٹ ویو کا امکان اب ختم ہو گیا ہے۔ سمندری ہوائیں معطل نہیں ہوئیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازکے مطابق ہیٹ ویو کی علامات کو ظاہر کرنے والی علامات معدوم ہوگئی ہیں، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز نہیں ہورہیں لہٰذا ان علامات کی بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ شہر میں ہیٹ ویو کا اب امکان ختم ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے مزید کہا کہ اگلے دوروز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہ سکتا ہے تاہم سمندری ہواؤں کی بندش کے امکانات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں موسم گرم و خشک رہنے اور جزوی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے