منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس

کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں اعلی سطحح کا اجلاس۔

اجلاس کی صدارت کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کی۔

اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے موٹرسائیکل اسکواڈ کو متحرک کرنے اور پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئیں۔

کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورت حال میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

شاپنگ سینٹرز سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں cctv کیمرے نصب نہیں ہیں ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے cctv کیمرے کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

شہر میں ون وہیلنگ کے سدباب کیلئے مربوط اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف حکمت عملی کی ساتھ بھرپور ایکشن کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر میں بازاروں کے کھلنے کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بریفنگ دی۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ڈپلائمینٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پولیس کے جوانوں کی ناکوں پر ڈیوٹی کے دوران عوام سے مزید خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس بتایا گیا کہ ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے افسران و اہلکاروں کی سحری اور افطار میں بہترین کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے کرونا سے متاثر افسران و اہلکاروں اور متاثرین کے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کے احکامات جاری کئے گئے۔

کراچی پولیس چیف نے اجلاس میں شامل افسران کی بہترین حکمت عملی اور جرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور انکی تعریف کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے