منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے ڈومیسائل کے نئے قانون کو مسترد کر دیا

اسلام آباد، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے ڈومیسائل کے نئے قانون کو مسترد کر دیا

ڈومیسائل ایکٹ کے زریعے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مزید محروم کرنے کی کوشش کی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کی ان کوششوں کی مزمت اور رد کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

نیا ڈومیسائل ایکٹ غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے: عائشہ فاروقی

ڈومیسائل ایکٹ جنیوا کنونشن اور پاک بھارت باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے: عائشہ فاروقی

ڈومیسائل ایکٹ کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے: ترجمان

بھارتی حکومت ڈومیسائل ایکٹ کے زریعے کشمیری عوام آزادانہ رائے شماری اور حق خود ارادیت کے عمل کو ناکام بنانا چاہتی ہے: ترجمان

بھارت اپنے ایسے اقدامات کے زریعے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا:ترجمان

بھارت کشمیر میں یہ غیر قانونی کارروائیاں اس وقت کر رہا ہے جب ساری دنیا کرونا کی خلاف متحد ہے: ترجمان

کشمیری عوام اپنی سرزمین سے بے دخلی، سیاسی و معاشی پسماندگی اور بھارتی حکومت کے ہندوتوا کے ایجنڈے کو کبھی قبول نہیں کریں گے: ترجمان

پاکستان 5 اگست کے بعد سے کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے بارے عالمی برادری کو آگاہ رکھے ہوئے ہے: ترجمان

بھارت کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، من مانی نظر بندیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی پابندیوں کے زریعے اپنے غیر قانونی قبضے کو مستقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ترجمان

ہندوستان کشمیری عوام کو محکوم رکھنے اور ان کی مرضی کے خلاف اپنے منصوبوں میںکبھی کامیاب نہیں ہوگا : ترجمان

عالمی برادری کو کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں بھارت سے جواب طلب کرنا چاہیے: ترجمان

پاکستان کشمیری عوام کے حق خود اردیت کے حق کے حصول تک کشمیری عوام کی حالت زاد کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہے گا: ترجمان

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے