جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

سندھ حکومت نے آن لائن کلاسز KG سے 5th جماعت تک ایپلی کیشن متعارف کرادی

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں آن لائن کلاسز کیلئے ایپلی کیشن متعارف کرادی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے بچے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز پرڈیجیٹل کلاس میں شریک ہوسکیں گے، یہ ایپ سندھی، اردو اورانگریزی زبان میں ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ابھی اسکول کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ بچوں کو اپنے سسٹم سے منسلک کرلیں،انٹرنیٹ کی سہولت بہت سے طلبہ کومیسر نہیں،اس پرکام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کلاسز کیلئے اساتذہ کو بھی تربیت دے رہے ہیں، یہ ایپ کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچوں کیلئے ہے، ہمیں لگتا ہے اسکول کھول بھی لیں تو والدین بچوں کو نہیں بھیجیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز سے بھی بات کی جارہی ہے کہ ایک چینل تعلیم کیلئے مختص ہوجائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے