اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

واٹربورڈ ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن جاری

کراچی، واٹربورڈ ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن جاری کردی گئی ہے ، ملازمین واٹربورڈ کا وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان سے اظہار تشکر ،تفصیلات کے مطابق شہر میں لاک ڈاو¿ن کے باعث واٹربورڈکودرپیش مالی مشکلات کے باعث ادارے کے ملازمین کو اپریل کی تنخواہ بروقت ادا نہیں کی جاسکی تھیں جبکہ پینشنرز اپریل کی پینشن سے بھی محروم تھے ، اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹربورڈ کی درخواست پر واٹربورڈ ملازمین کو تنخواہ اور پیشنز کی ادائیگی کیلئے تیار کردہ فنڈز کی سمری ہنگامی بنیادوں پر وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے منظور کرائی ،بعدازاں ایم ڈی واٹربورڈ نے دن رات محنت کرکے منظور کردہ سمری کو دن ر برق رفتاری سے گزار کرتنخواہوںاور پینشنز کی ادائیگی ممکن بنائی ،تنخواہیں اور پنیشنز جاری ہونے پر واٹربورڈ کے موجودہ اورریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،انہوں نے وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان سے اظہار تشکرکیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے