اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئیں

گجرانوالہ، تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ سہیل اشرف نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گجرانوالہ منتقل کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے