اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

سپریم کورٹ کے احکامات، خیبرپختونخوا حکومت کا تمام ریٹیل شاپس کو عید کے دنوں جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھنے کا فیصلہ

پشاور، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ریٹیل شاپس کو 22 مئی سے 24 مئی تک عید کے دنوں جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیکریوں سے ہوم ڈیلیوری سروس بھی 5 بجے کے بعد کھلا رہیگا جسکی نوٹفیکشن جاری کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجمل وزیر نے کہا کہ عیدالفطر انے والی ہے اس لئے عوام سے گزارش ہے کہ عید کے موقع پر سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ عید کے موقع پر زیادہ میل جول سے اجتناب کیا جائے اور گھروں میں رہیں۔اپنے اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اس بار عید اپنے گھر پر گزاریں۔ اجمل وزیر نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی اور سختی دونوں عوام کے تحفظ کے لیے کیے ہیں۔ ہماری کافی ابادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کو اسی طبقے کی فکر ہے یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے فی الحال بس صرف اتنا کرنا ہے کہ ماسک پہننا ہے سینٹائزر استعمال کرنا اور سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے ۔کورونا کے خاتمے کا کچھ پتہ نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر کیساتھ کچھ عرصے کے لئے کورونا کیساتھ رہنا ہوگا۔ حکومت نے صوبے میں کاروباروں کو بھی ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاون کا آپشن استعمال کریں گے کیونکہ عوام کی جانوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی صورت میں مزید نرمی بھی کی جاسکتی ہے۔زخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کا قلع قمع کرنے کے لیے آرڈیننس لائے ہیں جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ہر لیول پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو مانیٹر کر رہی ہے۔ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاون کا آپشن استعمال کریں گے کیونکہ عوام کی جانوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ایک طرف ہم نے کورونا سے بچنا ہے تو دوسری طرف احتیاطی تدابیر کے ساتھ معیشت کا پہیہ چلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان خود ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال یقینی بنانے کی نگرانی کررہا ہے۔ صوبے کے تمام کمشنرز اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے