پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

بیک پریشرکے باعث واٹربورڈ کی کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی، بجلی کی منقطع ہونے سے پیدا ہونے والے بیک پریشرکے باعث واٹربورڈ کی کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی ہے ،وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرلائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،شہر کو 215ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2:30 بجے اچانک منقطع ہونے کے باعث پیدا ہونے والے بیک پریشر سے واٹربورڈ کی 72 انچ قطر کی پانی کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے وزیربلدیات کی ہدایات پر متاثرہ لائن کی مرمت فوری طور پر شروع کرادی، واٹربورڈ کے انجینئرز اور عملہ فوری طور پر بھاری وضروری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لائن میں موجود پانی کی نکاسی کے بعد مرمت کاعمل کوئی لمحہ ضائع کیئے بغیر شروع کردیا گیا، جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہونے کے تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے بعد صبح 8 دیگر لائنوںکے ذریعے دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی ، متاثرہ لائن کی مرمت برق رفتاری سے جاری ہے ،مرمت مکمل ہوتے ہی متاثرہ لائن سے بھی جمعرات کو علی الصبح معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی ، تاہم اس دوران شہر کو معمول کے مقابلے میں215ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا ،ایم ڈی واٹربورڈنے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ وہ پانی احتیاط اور کفایت شعار ی سے استعمال کریں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے