پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کا ویسٹ زون کے مختلف تھانوں کا دورہ

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کا ویسٹ زون کے مختلف تھانوں کا دورہ۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن (ر) عاصم خان نے ویسٹ زون کے تھانوں مومن آباد، سعیدآباد ،جوہرآباد اور عزیزآباد کا دورہ کیا۔
دورے میں DSP آپریشن ویسٹ زون بھی ہمراہ تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون کے ضلع ویسٹ کے تھانوں سعیدآباد اور مومن آباد دورے کے موقع پر SP بلدیہ اور SP اورنگی تھانوں میں تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے سعیدآباد اور مومن آباد تھانوں اور جوہر آباد اور عزیز آباد تھانوں کے مال خانہ ۔ کوت، لاک اپ۔ HM روم کا وزٹ کیا اور بعد تمام تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ ہیڈمحرران تھانوں کا ریکارڈ مکمل رکھیں اور کوئی بھی انفارمیشن ہو اسے ریکارڈ کا حصہ بنائیں۔ مال خانہ اور کوت کو صاف رکھیں اور تمام اسحلہ صاف ستھرا اور آڈر میں رکھیں۔

ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عاصم نے کہا کہ اگر SHOs اور ہیڈ محرران نے تھانوں کا ریکارڈ مرتب نہیں رکھا تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ایس پی ڈویزنز کو ھدایت دی کہ وہ تھانوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور تمام ریکارڈ خود چیک کریں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے