اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

صدر ٹرمپ نے مشی گن اور نیواڈا ریاستوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دیدی

واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بیرون ممالک، اداروں اور تنظیموں کے فنڈز روکنے کی دھمکی تو دیتے ہی رہتے ہیں اب انہوں نے اپنوں کو بھی ایسی ہی دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں. امریکہ میں اس سال صدارتی انتخابات میں ووٹ بزریعہ ڈاک منصوبے کی حمایت پر دو ریاستوں نیواڈا اور مشی گن کے فنڈز روکنے کی دھمکی دی ہے. واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر میں صدارتی الیکشن کے لیے روایتی طور پر قطاروں میں کھڑے ہوکر ووٹنگ کے آپشن پر سوال اٹھنے لگے ہیں. متعدد ریاستیں ووٹ بذریعہ ڈاک کے آپشن کو موجودہ حالات میں محفوظ اور قابل قبول قرار دیا جارہا.کورونا وائرس کی وجہ سے ممکن ہے نومبر میں روایتی طریقہ کے بجائے ووٹروں کو ڈاک کے ذریعہ بیلٹ بھیجے جائیں. ماہرین صحت نے لمبی قطاروں میں ووٹنگ کے عمل کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے.یہی وجہ ہے کہ ووٹنگ بذریعہ ڈاک کی حمایت زور پکڑنے لگی ہے. صدر ٹرمپ ڈاک کے ذریعے بیلٹ کی تجویز سے قطعی متفق نہیں ہیں وہ اس طریقہ ووٹنگ کو اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہیں. انہوں نے نیواڈا اور مشی گن پر ووٹنگ فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے دونوں ریاستوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے