پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

لوگ عید پر گھروں میں رہیں اور سادگی سے عید منائیں، وزیراعلی سندھ کی اپیل

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگایا جاتا ہے میں کورونا پر سیاست کرتا ہوں، ہاں میں لوگوں کی جانیں بچانے کی سیاست کرتا ہوں، لاک ڈاؤن کے فوائد کےسبب ہی اسپتالوں میں بوجھ کم ہے، جو لاک ڈاؤن کو ضروری نہیں سمجھتے وہ بھی تقاریر میں اسکے فوائد بتاتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے معاملے پر لسانی رنگ دیا گیا کہ کراچی سے دشمنی کی جا رہی ہے، اسمبلی میں بتاؤں گاکس طرح سبوتاژ کرنے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی، اس میں بہت لوگ ملوث ہیں، کورونا کے حوالے سے غلط رپورٹنگ ہوئی ہے، یہ صرف مس رپورٹنگ نہیں بلکہ فراڈ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب سے اپیل ہے عید کو سادگی منائیں، میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے، اس موقع پر کیسے عید مناسکتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان عید سادگی سے منانے کا قومی اعلان کریں، لوگ گھروں سے نہ نکلیں، اپنے گاؤں نہ جائیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی ) کی تشکیل غیر آئینی ہے، وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، این ایف سی کمیشن کے ٹی او آرز بھی غیر آئینی ہیں، آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے