ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

کراچی پولیس نے شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی کبھی دریغ نہیں کیا، کراچی پولیس چیف

کراچی شہر میں قدرتی آفات سمیت ہر قسم کے چیلینجز سے نبردآزما ہونے کے لئے شہریوں کی مدد میں بھی پولیس کے افسران و جوان پیش پیش رہے ہیں،کراچی پولیس چیف غلام نبی

کراچی جیسےمیٹرو پولیٹن سٹی میں جرائم کے سدباب اور کرائم کو کنٹرول رکھنے میں قابل قدر کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے محکمہ کیساتھ ساتھ معاشرہ کے دیگر طبقات کو بھی آگے آنا چاہئے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بہترین کارکردگی دکھانے اور فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انکی بہادری و ہمت کی ہمیشہ داد دی ہے ۔

ایڈشنل آئی جی کراچی نے جواں مردی سے ڈاکوؤں کا تعاقب و مقابلہ کرنے اور شہری کی لوٹی ہوئی رقم اور چھینی گئی اشیاء کو برآمد کرنے پر گلشن اقبال تھانے کی پولیس پارٹی کو تعریفی اسناد اور کیش انعام سے نوازا اور انکی بہادری کی تعریف بھی کی۔

گذشتہ دنوں گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈاکوئوں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر قیمتی اشیاء اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

گشت پر مامور گلشن اقبال تھانے کے موٹر سائیکل سوار چار پولیس اہلکاروں نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔

تعاقب کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک اور ایک کو ذخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انعامات پانے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل شعیب، کانسٹیبل عاقب علی، کانسٹیبل عاشیر الہی اور کانسٹیبل فیصل شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے