اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

بیشتر مسلم ممالک میں عید پر کرفیو: امریکہ میں چوری چوری چپکے چپکے نماز کی تیاریاں

نیویارک( خصوصی رپورٹ) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں عوامی اجتماعات اور سماجی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں. اگرچہ بعض ممالک میں صورتحال معمول کی طرف آرہی ہے لیکن اکثر ممالک حالات جوں کے توں ہیں. موجودہ دور میں دنیا بھر کے مسلمانوں نے پہلی بار اجتماعی طور پر لاک ڈاؤن اور سماجی دوری جیسی پابندیوں کے ساتھ رمضان المبارک رکھے جو اب اختتام پذیر ہیں.اب مسلمانوں کا ایک بڑا دن عید الفطر بھی ایسے ہی حالات میں منائی جائے گی.سعودی عرب، مصر اور ترکی سمیت بیشتر مسلم ممالک نے پہلے ہی سے عید کے روز کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے.تاہم پاکستان جہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جاچکی ہے عید الفطر کی شاپنگ کی اجازت ہے وہاں جگہ جگہ لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے. ماہرین بداحتیاطی کی صورت میں خطرناک نتائج کی وارننگ دے رہے ہیں.جبکہ یہاں امریکہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑے بڑے آجتماعات پر پابندی ہے عید کی نماز سمیت تمام مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہے. نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے 22 مئی سے محدود پیمانے پر مذہبی اجتماعات کی اجازت دی ہے تاہم کسی بھی جگہ ایسے اجتماع میں بیک وقت دس سے زیادہ افراد اکھٹے نہیں ہو سکیں گے.اس کا اطلاق عید الفطر کے اجتماعات پر بھی ھوگا.تاہم معلوم ہوا ہے کہ اس کے باوجود نیویارک سمیت مختلف شہروں میں اندرون خانہ بعض جگہوں پر چوری چوری چپکے چپکے عید کی نماز کے اجتماعات کی تیاریاں کی جارہی ہیں. گزشتہ دنوں نیویارک سٹی کے مئیر آفس نے مسلم لیڈر شپ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ایک ویڈیو کانفرنس کی. صورتحال سے واقف ھونے کے باوجود بعض شرکاء عید کی نماز کے حوالے سے سوال کرتے رہے. جواب میں مئیر آفس کی طرف سے کہا گیا کہ نیویارک میں 13 جون تک لاک ڈاؤن ہے اسکی روشنی میں لوگوں کو زمینی حقائق کا بخوبی علم ہونا چائیے. امریکہ خصوصا نیویارک میں کسی بھی بڑے اجتماع کی صورت میں سٹی کی جانب سے کارروائی ممکن ہے. ویڈیو کانفرنس کے دوران ایک سوال مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے سلسلے میں پوچھا گیا جس پر نمائندے نے جواب دیا لاؤڈ سپیکرکے حوالے سےپالیسی برقرار ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے