ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

پینٹاگون نے جون 2021 تک کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی

واشنگٹن( پرواردو)امریکی محکمہ دفاع نے کورونا وائرس(COVID-19) کے موثر ویکسئین کی دریافت کے بغیر کم ازکم جون 2021 تک حالات سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے.اس بات کا انکشاف پینٹاگون کی انتہائی خفیہ میمو سے ہوا ہے. Task and Purpose نامی میمو کے مصنف کوئی اور نہیں بلکہ سیکریٹری دفاع مائیک پنس ہیں. جن کا کہنا ہے کہ کورونا کے راستے میں ابھی طویل اور دشوار گزار راستہ باقی ہے.اور اس بات کا امکان ہے کہ وائرس گاہے بگاہے دوبارہ عود کر آسکتا ہے.اور اس کا مکمل خاتمہ مناسب ویکسئین کی تیاری کے بغیر ممکن نہیں ہے.خفیہ میمو ابھی عوامی مشاہدے کے لیے منظر عام پر نہیں لائی گئی ہے.ماائیک پنس کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا کے دوسرے حملہ سے پہلے اپنی تیاری مکمل کرلینی چاہیے.وائرس سے نمٹنے کے لئے اس پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے.اسی دوران امریکی فوج کی بعض سرگرمیاں جن میں ٹریننگ اور دیگر ضروری امور شامل ہیں دوبارہ شروع کی جارہی ہیں.جو کورونا کی وجہ سے معطل کردی گئی تھیں.پنٹاگون کی ایک خاتون ترجمان نے خفیہ میمو کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے