ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

ملک بھر میں حکومتی ضابطہ کار کے تحت جمعتہ الوداع کے اجتماعات ہوئے

اسلام آباد، ملک بھر کی مساجد میں وفاقی حکومت کے ایس او پیز کے تحت جمعتہ الوداع کے اجتماعات ہوئے۔ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کی جانب سے بھی جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں شرکت کے لیے جوش و خروش پایا جا رہا تھا۔ جب کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کئے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات، جہلم، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعتہ الوداع ادا کی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی تھی اور دوپہر 12 سے ساڑھے تین تک سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا رہا ہے لیکن آج جمعتہ الوداع کو لاک ڈاؤن میں سختی نہیں کی جارہی۔

دوسری جانب علمائے کرام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اللہ پر توکل کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے، اس لئے نماز جمعہ کے اجتماعات میں شرکت کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے