اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

لاہورسی آئی اے پولیس کی کارروائیاں۔ قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث9 ملزمان گرفتار

سی آئی اے لاہور کی مختلف پولیس ٹیموں نے انتہائی خطرناک ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحیدخان

لاہور سی آئی اے پولیس ٹیموں نے دوران ڈکیتی قتل، جائیداد کے لیے قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 9 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اِن خیالات کااظہارڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے اپنے دفتر انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرزمیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ سمیت سی آئی اے کے ڈویژنل ڈی ایس پیز بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی آئی اے صدر نے شاہدرہ کے رہائشی مقتول جاویدکو اس کے حقیقی بھائی علی حسن نے اپنے بھائی کی جائیداد ہتھیانے کے لیے کرائے کے شوٹرز کے ذریعے 2لاکھ روپے دے قتل کروایا اورمخالفین کے خلاف اپنے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کروانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کا ڈرامارچاتا رہا۔اسی طرح 40 لاکھ روپے تاوان کے لیے ٹریول ایجنسی کے مالک محمد عمران کو اغواء کرنے والے ملزمان اظہر، مظہر اور آصف حسین کوگرفتار کیا گیا۔ تقریباً 10 ماہ قبل ملزمان کی مغوی عمران سے جیل میں ملاقات ہوئی تھی اور یہ دوست بن گئے۔ جبکہ سی آئی اے سول لائنز نے سبزی منڈی کے آڑھتی عبدالمجید کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان محمد وسیم عرف چھیما، محمد افضل عرف کالو اور سکندر کو48 گھنٹوں میں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیاہے۔چند روز قبل دن دیہاڑے ماڈل ٹاؤن میں ATM مشین سے پیسے نکلوا نے والی DPS سکول کی سابق پرنسپل شہلا ملک کوڈکیتی کی واردات کے دوران انتہائی خطرناک ملزم پطرس مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق پرنسپل شہلا ملک دوران واردات کندھے پر فائر لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں۔سی آئی اے کی سپیشل ٹیموں نے انتہائی جانفشانی اورشب و روز محنت کے بعد انتہائی خطرناک ملزم پطرس مسیح کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے کامیاب کارروائیوں پر سی آئی اے کی پولیس ٹیموں کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے