منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

اسلام آباد، وزیراعظم عمران سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں خیبرپختونخواہ کے ترقیاتی امور، آئندہ بجٹ کے حوالے سے اصلاحات، کورونا وائرس کے تناظر میں صوبائی معاشی صورتحال خصوصاً صوبائی آمدن و اخراجات، وسائل کے حوالے سے درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے مستقبل کے لائحہ کے اور ضم شدہ اظلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ صوبے میں دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں رشکئی اکنامک زون کے قیام میں پیش رفت، سوات موٹروے فیز ٹو منصوبے پر عمل درآمد اور توانائی کی پیداوار کے حوالے سے صوبے کی استعداد اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلی محمود خان وزیر اعظم کو اگاہ کیا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث صوبے کی آمدن و اخراجات میں توازن متاثر ہواہے لہذا آئندہ بجٹ میں اس خسارے پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کی معاونت درکار ہوگی تاکہ ترقیاتی عمل میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔ اور کورونا کے پیش نظر صوبے کی معاشی صورتحال سے عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ہر ممکنہ کوشش کی جائے کہ ترقیاتی اخراجات کم سے کم متاثر ہوں اسی طرح آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے آؤٹ آف باکس سلوشن پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ جہاں ایک طرف ترقیاتی ضروریات پوری کی جا سکیں وہاں ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کے کردار کو بڑھا کر حکومتی بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔
توانائی سے متعلقہ امور کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حل طلب معاملات خصوصاً توانائی کے ضمن میں صوبے کی استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کو وزارتِ توانائی کی مشاورت سے مرتب کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو رشکئی اکنامک زون کے قیام اور سوات موٹر وے فیز ٹو پر پیش رفت سے بھی اگاہ کیا۔
ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ضم شدہ علاقوں کی تیز رفتار ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت اس مقضد کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے