منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

بھارت کے 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر ظلم وستم اور وحشیانہ مظالم ڈھائے ہوئے ہیں، ثروت اعجاز قادری

ہندوتوا نظریئے والی بھارتی حکومت دہشتگرد اور جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

دنیا کو کورونا وائرس سے نہیں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے کورونا سے زیادہ خطرات لاحق ہیں،ثروت اعجاز قادری

بھارتی ہندوتوا نظریہ خطے ہی نہیں دنیا میں امن کیلئے بھی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے،ثروت اعجاز قادری

کراچی، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہندوتوا نظریئے والی بھارتی حکومت دہشتگرد اور جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے،بھارت کے 9لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر ظلم وستم اور وحشیانہ مظالم ڈھائے ہوئے ہے،سری نگر میں بھارتی فوج نے 15مسلم گھروں کو آگ لگادی جو کھلی دہشتگردی جس کی ہر سطح پر مذمت اور عالمی برادی کو فوری نوٹس لینا چاہیے،دنیا کو کورونا وائرس سے نہیں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے کورونا سے زیادہ خطرات لاحق ہیں،بھارتی ہندوتوا نظریہ خطے ہی نہیں دنیا میں امن کیلئے بھی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے،پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کسی صورت برادشت نہیں کرینگے،مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے مسلم گھروں کو جلانا جنیوا معاہدے اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ مودی حکومت اور بھارتی فوج پر دہشتگردی اور انسانیت کی نسل کشی کا مقدمہ چلائے،کورونا وائرس کی وباء کا علاج سائنسی میں نے اسلام نے 14سو سال پہلے ہی دے دیا ہے،وضو اینٹی بائیوٹک ہے نماز کی پابندی اور تازہ وضو کرنیوالے انشاء اللہ وائرس سے محفوظ رہینگے،ہندوتوا نظریہ ختم کرنے کا ایک ہی علاج وہ جہا د ہے،مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم نسل کشی ظلم وستم اور مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ مظالم کی انتہا ہوچکی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی سے دنیا کی نظر ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن جیسے خطرناک عزائم رکھتا ہے،پاکستان کی عوام مضبوط اور زندہ قوم ہے جو اپنے ملک اور کشمیری مسلمانوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں،پاک فوج نے اعلان جہاد کیا تو پاکستان کا بچہ بچہ ہراول دستے کا کردار ادا کریگا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے