پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل ٹاؤن میں گر کر تباہ ہو گیا 

کراچی، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے ہوائی اڈے سے قریب  ماڈل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار پی آئی اے کی پرواز پی کے 320  میں 91 مسافر سوار تھے۔ طیارہ گرنے سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پرواز کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پرواز کے پائلٹ کی جانب سے ائیرٹریفک کنٹرول کو کوئی ایسا سگنل نہیں دیا گیا جس سے طیارے میں خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے