ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

امریکہ کا 30 سال بعد نیوکلیائی تجربے پر غور:بدترین نیوکلیئر دوڑ شروع ہوسکتی ہے

واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ)ٹرمپ انتظامیہ لگ بھگ تین عشر وں کے بعد نیوکلیائی ٹیسٹ پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے.یہ انکشاف واشنگٹن پوسٹ نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ نیوکلیائی ٹیسٹ کا مقصد روس اور چین کو خبردار کرنا ہے.امریکہ نے آخری مرتبہ نیوکلیائی دھماکہ 1992 میں کیا تھا.امریکہ کا یہ مجوزہ اقدام اس کی ڈیفنس پالیسی میں تبدیلی کا واضح اشارہ ہوگا.اور دیگر نیوکلیائی طاقتوں کو شہہ بھی مل سکتی ہے. ایک تجزیہ کار کے مطابق اس سے نئی اور غیر معمولی نیوکلیائی دوڑ کا آغاز ہوجائے گا.ٹرمپ انتظامیہ کے ایک موجودہ عہدیدار اور دو سابقہ عہدیداروں نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ نیوکلیائی تجربے کے حوالہ سے غور وخوض 15 مئی کو ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا. نیوکلیائی ٹیسٹ پر غور بعض امریکی حکام کے اس دعوی کے بعد کیا گیا جس کے مطابق روس اور چین نے کم درجے کے نیوکلئیر ٹیسٹ کئے ہیں.تاہم روس اور چین نے دعوں کی تردید کی ہے اور امریکہ نے اس سلسلے میں شواہد بھی پیش نہیں کئے.انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے تیزی سے ٹیسٹ کا عندیہ دراصل امریکہ، چین اور روس کے درمیان سہ فریقی معاہدہ سے پہلے دباؤ بڑھانے کی اہم حکمت عملی ثابت ہوسکتی ہے.انتظامیہ کا اجلاس کسی معاہدے پر نہیں پہنچا نہ ہی ایسا کوئی اشارہ دیا گیا کہ نیوکلیائی دھماکے کے لئے بات چیت جاری رکھی جائے گی یا نہیں.نیوکلیائی دوڑ کے مخالفین اور متحرک افراد نے فوری طور پر ایسے کسی بھی منصوبے کی مذمت کی ہے.آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیرل کِمبل نے واشنگٹن پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر معمولی نیوکلئیر دوڑ شروع ہوجائے گی.اور شمالی کوریا کو قائل کرنا بھی مشکل ہوجائے گا جس نے نیوکلیائی ٹیسٹنگ التوا میں ڈال دی تھی.اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دفاعی پالیسی کو گاہے بگاہے جھنجھوڑ ڈالتے ہیں.وقشنگٹن پوسٹ کی یہ رپورٹ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے ایک دن بعد آئی ہے جس میں انہوں نے روس کے ساتھ اوپن سکائی معاہدے دستبردار ہونے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے.اس معاہدے کا بنیادی مقصد ملٹری ٹرانسپیرنسی میں بہتری اور دو سپر پاورز کے درمیان اعتماد قائم کرنا ہے.تاہم چین کا اصرار ہے وہ 18 سالہ معاہدے کی پاسداری کرے گا.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے