بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

صدر ٹرمپ امریکی عوام کو مزید رقم دینے کو تیار، کانگریس نئے بل پر تقسیم

واشنگٹن( خصوصی رپورٹ)امریکی عوام جو لگ بھگ سو دو ماہ سے لاک داؤن، شیلٹر ان پلیس، سماجی دوری اور ان جیسے اقدامات جھیلنے پر مجبور ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ وفاق اور ریاست کی طرف سے گزارے کے لئے معاشی امداد بھی مل رہی ہے. جو شائد کرونا کی موجودگی تک جاری رہے گی. اگرچہ امریکہ بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی اور معیشت کھولنے کی طرف پیش رفت بھی ہورہی ہے مگر کورونا کا طاری خوف جاتے جاتے ہی جائے گا. اسلئے لوگوں میں معیار کے کھلنے سے فوری طور پر اعتماد بحال ہوگا نہ خوف دور ہوگا یہی وجہ ہے کہ امریکی عوام کے لئے نئے اقتصادی پیکج کی باتیں بھی ہورہی ہیں. صدر ٹرمپ اقتصادی پیکج کے تحت امریکی عوام کو فی کس 1200 جوڑے کی صورت میں 2400 اور فیملی کو 3900 ڈالرز تک بھجواچکے ہیں. دوسری اسی پیکج کے کئیر ایکٹ شق کے تحت بیشتر امریکنز کو ان ایمپلائنٹ کے علاوہ ہفتہ وار 600 ڈالرز فی کس مل رہے ہیں. کئیر ایکٹ کے تحت یہ رقم جولائی کے اختتام تک ہر ہفتہ ملتی رہے گی.صدر ٹرمپ اور انکے مشیروں نے کہا کہ کورونا وائرس اقتصادی بل کا دوسرا راؤنڈ شروع ہونے والا ہے. صدر ٹرمپ نے خاص طور مزید ڈائرکٹ ڈیپازٹ کی بات کی ہے. اسی دوران کانگریس ایک اور اقتصادی بل پر منقسم ہے کیونکہ ڈیموکریٹس 3.1 ٹریلین کے نئے بل پر زور دے رہے ہیں جبکہ ریپبلیکنز اس پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں.اسی دوران امریکہ میں بیروزگاری کی شرح موجودہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے جبکہ 4 کروڑ کے لگ بھگ بیروزگاری بینفٹس فائل کرچکے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے