منگل 29 رمضان 1442ﻫ - 11 مئی 2021

پاکستان کا نام غلطی سے لینا بھی جرم قرار دیدیا گیا ۔ پاکستان کی مثالیں دے کر پڑھانے والی ٹیچر معطل

پاکستان کا نام غلطی سے لینا بھی جرم قرار دیدیا گیا ۔ پاکستان کی مثالیں دے کر پڑھانے والی ٹیچر معطل

انڈین ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں پڑھاتے وقت پاکستان کی مثالیں دینے والی ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ آن لائن کلاس میں بھیجے جانے والے مواد میں ’پاکستان اِز آور ڈیئر ہوم لینڈ‘ جیسی مثالیں شامل تھیں۔ معاملے کی تفتیش شروع ہو گئی ہے۔ خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ انھوں نے غلطی سے ایسا کیا اور اس کے لیے معافی بھی مانگ لی ہے۔ دو روز قبل گورکھپور کے پبلک سکول کی ٹیچر شاداب خانم نے چوتھی جماعت کی آن لائن کلاس میں بچوں کو ناوٴن (اسم) کی چند مثالیں واٹس ایپ گروپ میں بھیجی تھیں۔ ان میں چند ایسی مثالیں شامل تھیں جنہیں دیکھتے ہی بچوں کے والدین نے سخت اعتراض کیا۔ الزامات کے مطابق شاداب خانم نے جو مثالیں بھیجی تھیں ان میں سے چند یہ تھیں کہ ‘پاکستان اِز آور ڈیئر ہوم لینڈ‘، ’آئی وِل جوائن پاکستان آرمی‘ اور ’منہاس واز اے بریو سولجر‘۔ ان مثالوں پر والدین کے علاوہ سکول کی انتظامیہ نے بھی سخت اعتراض کیا۔ سکول کے منتظم پرتاپ سنگھ نے بی بی سی کو بتایا ’طلاع ملتے ہی ہم نے وجہ بتانے کے لیے ٹیچر کو نوٹس بھیجا۔ اس کے بعد انھیں معطل کر دیا گیا اور جب تک ان کا جواب نہیں آ جاتا انہیں پڑھانے کی اجازات نہیں دی جائے گی۔ معاملے کی تفتیش کے لیے ہم نے سکول کے چار اساتذہ کی ایک کمیٹی بنائی ہے اور ضلع سکول پراکٹر اور ضلع کے بنیادی تعلیم کے اہلکاروں کو بھی مطلع کیا ہے۔‘ ٹیچر شاداب خانم کا کہنا ہے کہ انھوں نے گوگل پر سرچ کر کے مثالیں دیں تھیں، لیکن جیسے ہی بچوں کے والدین نے اعتراض ظاہر کیا تو انھوں نے واٹس ایپ گروپ میں معافی مانگ لی تھی۔
شاداب خانم نے بی بی سی کو بتایا ‘ناوٴن، کلیکٹو ناوٴن اور پراپر ناوٴن کی مثالیں مجھے ایک ہی جگہ نظر آئیں تو میں نے کاپی پیسٹ کر کے گروپ میں بھیج دیں۔ چند والدین نے اعتراض ظاہر کیا تو میں نے کہا کہ آپ پاکستان کی جگہ انڈیا لکھ لیجیے۔ لیکن کچھ لوگ اس بات پر ناراض ہو گئے تو میں نے اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے گروپ پر معافی بھی مانگ لی۔ پھر بھی کچھ والدین نے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر کے معاملے کو بڑھا دیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے