جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ کورونا کے علاوہ ٹڈی دل کا بھی سامنا ہے۔

اسلام آباد:چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ کورونا کے علاوہ ٹڈی دل کا بھی سامنا ہے۔ ٹڈی دل سیاسی مسئلہ نہیں،سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر کام کریں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کورونا کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ملک بھر میں 128افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں، 31 مئی تک ہمارے پاس 585 آئی سی یو وینٹی لینٹر زہونگے،200سو کے قریب پورٹ ایبل اور پانچ سو کے قریب سی پیک وینٹی لیٹر موجود ہونگے، آنیوالے دنوں میں ہمیں وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑے گی،این ڈی ایم اے نے 1310 وینٹی لیٹرز کا آرڈر دے رکھا ہے ،اسپتالوں میں وینٹی لیٹر کی ڈیپلائمنٹ اور ٹریننگ بھی معاہدوں میں شامل ہے ،
انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کا ابھی تک پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ،امریکا نے ہمیں 200 وینٹی لیٹرز ڈونیشن کئے ہیں، یکم جون کو ایک سو وینٹی لیٹرز آ جائیں گے،ان میں سے پشاور اور کراچی میں 30،30 اور بلوچستان میں 15 وینی لیٹرزجائیں گے ،جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی 15 ، 15 وینٹی لیٹرز جائیں گے، حکومت عید کے بعد اضافی وینٹی لیٹرز کی کوشش کریگی، وینٹی لیٹر کو چلانے اور ایڈمنسٹریشن کیلئے عملا بھی چاہئے ہوتا ہے ،پورے پاکستان کے پبلک سیکٹر کے310اسپتالوں میں 10ہزار بیڈز ہم آئی سی یو کے استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرے، عید پر عوام نے ایس او پیز کے بڑی خلاف ورزی کی ہے،امید ہے لوگ سماجی فاصلوں اور احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں گے،کوویڈ-19 کے علاوہ ہم دو اور آفتوں سے لڑرہے ہیں،کورونا کے علاوہ ٹڈی دل کا بھی سامنا ہے ۔ٹڈی دل سیاسی مسئلہ نہیں ہے ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر کام کریں،چین نے ٹڈی دل کے خلاف دوا فراہم کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آئی ایس پی آر : سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آئی بی او کی کارروائی

سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے