جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

صدر ٹرمپ نے ٹوئیٹر سمیت بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی

نیویارک ( رپورٹ: محمد فرخ)ٹوئیٹر کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر “فیکٹ چیک”یعنی وارننگ لیبل لگانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت زیادہ اشتعال میں آگئے ہیں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کے خلاف سخت قواعد نافذ کرنے یا سوشل میڈیا کمپنیوں کی ویب سائیٹس بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے.واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی معتبر ترین ویب سائیٹ نے ووٹنگ بزریعہ میل کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے دو ٹیوئیٹس کے ردعمل میں فیکٹ چیکنگ وارننگ جاری کی ہے. صدر ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر ہی ٹوئیٹر کو بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلیکنز سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل طور پر کنزرویٹو آواز کو دبانا چاہتے ہیں. ہم اس حوالے سے سخت ترین قواعد و ضوابط نافذ کریں گے یا پھر انہیں بند کردیں گے قبل اس کے کہ ایسا دوبارہ ہو. انہوں نے مذید لکھا کہ سوشل میڈیا نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہے.انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے کو اور زیادہ منظم طریقے سے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے بلکل اسی طرح جس طرح ہم بڑے پیمانے پر ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کو امریکہ میں جڑ پکڑنے نہیں دیں گے. ایسا کرنے دیا گیا تو سب کے لئے جعلسازی، بیلٹ کی چوری اور دھاندلی آسان تر ہوجائے گی.کیونکہ جو زیادہ دھاندلی کرے گا وہ کامیاب رہے گا.صدر ٹرمپ نے یہ نہیں واضح کیا کہ کس اختیار کے تحت وہ سوشل میڈیا پر پابندی عائد کریں گے کیونکہ پہلی آئینی ترمیم کے تحت انہیں اظہار رائے کی آزادی ہے.کانگریس پہلے ہی فیس بک اور ٹوئیٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف سخت ترین قواعد و ضوابط نافذ کرنے سے گریز کرتی رہی ہے اور ریپبلیکنز کسی بھی سخت پابندیوں کی مخالفت کرتے آرہے ہیں.ٹوئیٹر نے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے ممکنہ طریقہ کار کے خلاف اپنی ٹوئیٹس میں اسے جعلسازی اور فراڈ کا ذریعہ قرار دیا تھا.چونکہ صدر نے اپنے الزامات کی کوئی منطق یا جواز پیش نہیں کیا اس لئے ٹوئیٹر نے انکی ٹوئیٹس پر وارننگ لیبل لگادیا تھا.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے