بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

وزیراعظم کا ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات سے متعلق بڑا فیصلہ

وزیراعظم کا ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات سے متعلق بڑا فیصلہ
جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحیٰ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ہونیوالے گزشتہ طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور عمران خان نے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ماضی میں کسی طیارہ حادثےکی رپورٹ کیوں پبلک نہیں ہوئیں؟ جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ان کو وجوہات جاننے کا حق ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کوکئی سال گزرگئےمگررپورٹس سامنے کیوں نہیں آئیں، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے، رپورٹس پبلک ہوں گی تو آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات ہو سکیں گے۔

سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے