اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

سینئیر بیورکریٹ خالد شیر دل کی یاد میں گزشتہ روز آفیسر مس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

سینئیر بیورکریٹ خالد شیر دل کی یاد میں گزشتہ روز آفیسر مس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔
تعزیتی ریفرنس میں وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری اطلاعات یحییٰ اخونزادہ ، سیکرٹری فنانس عاطف خان، سیکرٹری خوراک نثار احمد و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم شیر دل کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ان کی ملک کے لیے گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ظاہر شاہ نے کہا کہ خالد شیر دل ایک ہمہ جہت اور نفیس شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ تعزیتی ریفرنس میں شامل شرکاء نے کہا کہ خالد شیر دل ایک انتہائی قابل اور محنتی انسان تھے ان کی خدمات کی بناء پر ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جونیئر کے لیے ایک رول ماڈل ہیں

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے