ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

ونیزوئلا کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے روانہ ہونے والے پانچ آئل ٹینکروں میں سے تیسرا بھی ونیزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کا تیسرا آئل ٹینکر بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کے ساتھ بحر اطلس کو عبور کرتا ہوا بحیرہ کارائیب میں داخل ہو گیا ہے۔

ونیزوئلا کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے روانہ ہونے والے پانچ آئل ٹینکروں میں سے تیسرا بھی ونیزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا اور جیسے ہی یہ آئل ٹینکر پہنچا ونیزوئلا کے عوام نے پرجوش استقبال کیا۔

فارچون اور فارسٹ نامی ایران کے دو آئل ٹینکر پہلے ہی ونیزوئلا پہنچ چکے ہیں جنہیں بندرگاہ تک پہنچنے تک ونیزوئلا کی بحریہ کے جوانوں نے اسکورٹ کیا۔

فارچون اور فارسٹ نامی ایرانی آئل ٹینکر نے پیر کو ونیزوئلا کے آبی حدود میں داخل ہونے کے بعد شمالی ونیزوئلا میں واقع صوبہ کارابوبو کی ایل پالیٹو ریفائنری کو ایندھن فراہم کرنا شروع کر دیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اتحادی ونزوئیلا کی اقتصادی حمایت کے تناظر میں جبل الطارق اور آزاد آبی راستے سے پانچ آئل ٹینکر ونزوئیلا کے لئے روانہ کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے اس اقدام پر امریکی حکام بری طرح سیخ پا ہو گئے ہیں یہاں تک کہ واشنگٹن نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایندھن لے جانے والے ایرانی آئل ٹینکروں کو ونیزوئلا پہنچنے سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین: امریکی کانگریس میں فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں کی مذمت۔ 

فلسطین: امریکی کانگریس میں فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں کی مذمت۔ بٹی میک کولم نے اسرائیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے