جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزرات پٹرولیم کو ارسال کی گئی ہے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزرات پٹرولیم کو ارسال کی گئی ہے جس میں پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی، ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر دی، وزارت پیٹرولیم کی منظوری کی صورت میں یکم جون سے پیٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے، ڈیزل کی قیمت 5 پیسے اضافے سے نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 37 پیسے کمی کے بعد 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے