منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ترجمان ن لیگ کے بیانات پر ردعمل

لیگی قیادت اشتہاری نواز شریف اور خودساختہ روپوش شہباز شریف کو بچانے کے لیے الزام تراشیوں میں لگی ہے۔ آٹا چینی کمیشن کی رپورٹ ن لیگی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ بن کر سامنے آئی ہے۔ 2017 میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 100 ڈالر فی ٹن زائد تھی۔ لیکن شاہد خاقان عباسی نے آل شریف کو خوش کرنے کے لیے 20 ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی۔ تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں ن لیگی قیادت کی سیاست اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑ گئی ہیں۔ آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کر رہی ہے۔ ن لیگی ترجمان چیخنے چلانے اور دشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کرونا وائرس کے باعث مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔ سستی روٹی اور آٹا سبسڈی کے نام پر عوام کو اربوں کا چونا لگانے والے شوباز شریف تھے۔ سب جانتے ہیں حمزہ شہباز پولٹری مافیا کے ذریعے اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے۔ گرانفروشی کے خلاف تمام اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے کاروائیاں، جرمانے اور گرفتاریاں جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے