اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید اضافہ کر دیا گیا

سندھ میں تعلیمی اداروں کو یکم جون سے نہیں کھولا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید اضافہ کر دیا گیا

سندھ حکومت نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے سے انکار کر دیا، محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کو ڈھائی ماہ کا عرصہ ہو چکا نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے طویل مشاورت کی گئی۔ اب اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کو یکم جون سے نہیں کھولا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جبکہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت تعلیمی اداروں کو کھولنے کا رسک نہیں لے سکتے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے