اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

امریکہ میں سیاہ فام باشندے کے قتل کے خلاف ہنگامے اور احتجاج کا سلسلہ جاری

امریکہ میں سیاہ فام باشندے کے قتل کے خلاف ہنگامے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جسے روکنے کیلئے مینی سوٹا ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینی سوٹا میں پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد اس ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے جس میں مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو آگ لگا دی۔

ریاست مینی سوٹا میں یہ فسادات 46 برس کے جورج فلائیڈ کو دن دِہاڑے سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے پر کیے گئے ۔

مظاہرین نے اس دوران توڑ پھوڑ کی اور دکانوں میں لوٹ مار بھی کی، مقامی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی جبکہ فسادات پر قابو پانے کے لیے مینی سوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈز کو بھی طلب کرلیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہےکہ سفید فام پولیس اہلکاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور وہ سیاہ فاموں کو آج بھی غلاموں کی طرح سڑکوں پر قتل کر رہے ہیں

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے