پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

مقبوضہ کشمیر: ’کشمیر ٹریڈ چیمبر“کا لاک ڈاﺅن کے باعث معاشی نقصانات پر اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر: ’کشمیر ٹریڈ چیمبر“کا لاک ڈاﺅن کے باعث معاشی نقصانات پر اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر میں ”کشمیر ٹریڈ چیمبر“نے لاک ڈاﺅن کے لاک ڈاﺅن نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصانات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قابض بھارتی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”کشمیر ٹریڈ چیمبر “ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مسلسل محاصرے کی وجہ سے تاجروں کا سینکڑوں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے انکی مالی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے جبکہ وہ پہلے سے ہی بنکوں اور دیگر مالی اداروں کے بھی مقروض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکٹیں اور دکانیں بند رہنے کی وجہ سے تاجر مقررہ معیاد پر قرضوں کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چھوٹے دکاندار دانے دانے کے محتاج ہو چکے ہیں اور وہ نان شبینہ کیلئے ترس رہے ہیں۔ انہوںنے قابض انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دکانداروں کو محدود پیمانے پر دکانیں کھولنے کی اجازت اور انہیں بجلی فیس میں چھوٹ دے جبکہ تاجروں کیلئے قرضوں کی ادائیگی کے وقت میں توسیع کرے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے