منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

مودی کے ہندو توا منصوبے نے جنوبی ایشیا کا امن خطرہ میں ڈال رکھا ہے ، مشتاق حسین

مودی کے ہندو توا منصوبے نے جنوبی ایشیا کا امن خطرہ میں ڈال رکھا ہے ، مشتاق حسین

جموں و کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے آزادکشمیر اور پاکستان میں نمائندے سید مشتاق حسین نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے ہندوتوا منصوبے نے جنوبی ایشیاکے امن و سکون کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید مشتاق حسین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس خطے کو مذکورہ خطرے سے بچانے کے لئے عالمی برادری کو عملی طور پر آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مودی کے بھارت میں ’ سی اے اے اور این آر سی‘ جیسے کالے قوانین کی آڑ میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پر ظلم ایک معمول بن چکاہے یہاں تک کہ ان کے مقدس مقامات پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ’گھر واپسی‘ کے ایک منظم منصوبے کے تحت اقلیتوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔مشتاق حسین نے کہا کہ مودی حکومت اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی تازہ مثال نیپال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں اور پڑوسی ملکوں کے خلاف مودی حکومت کے گھناﺅنے منصوبے پورے خطے کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہیں ۔مشتاق حسین نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لئے 1947 میں جموں و کشمیر پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا اور اس قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے اس نے اب تک لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا ، ان کی املاک تباہ کیں اور وہ پوری طاقت کے یہ بہیمانہ عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے تمام کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے