منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا نو منتخب سپیکر ایرانی مجلس شوری کو با ضابطہ مبارک کا فون

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا نو منتخب سپیکر ایرانی مجلس شوری کو با ضابطہ مبارک کا فون۔

خطے و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ ایشائی قیادت کو عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے خود آگے بڑھنا ہو گا ۔ کرونا وائرس عالمی معیشتوں کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔ سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔وبا سے ایران بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایران پر پابندیوں میں نرمی کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کی پارلیمان ، حکومت اور عوام چاہتی ہے کہ ایران پر پابندیوں میں نرمی کی جاۓ۔ نو منتخب سپیکر مجلس شوری ایران محمد باقر قالیباف پاکستان کے دوست ہیں۔ محمد باقر قالیباف نے طویل سیاسی جدوجہد کی اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان ایران دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور۔ بارڈر ایریاز میں تجارت کے فروغ اور نئی راہیں ہموار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا. دوطرفہ معاونت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ امید ہے نو منتخب سپیکر پاکستان ایران دوستی کو مزید فروغ دینگے۔ بین الاقوامی سطح تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پارلیمانی اور کثیر الجہتی اورتجارتی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔ خطے پائیدار امن اور ترقی کے لئے دونوں ملکوں کی پارلیمان  موثر کردار ادا کرینگے۔پارلیمانی معاونت اور رابطہ کاری کو مل کر فروغ دینگے ۔کرونا وبا پر قابو پانے کے لئے بھی خطے، علاقائی اور عالمی سطح پر  تعاون مزید زور پکڑ گیا ہے. پاک ایران تعلقات، دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے سپیکر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے