پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

امریکہ میں کرونا وائرس کے امدادی پیکیج پر ٹھنڈ پروگرام

امریکہ اس وقت کرو نا وائرس کی وبائی ایمرجنسی سے نپٹ رہا ہے اور صدر ٹرمپ اور سینٹ چھٹیوں پر ہے ۔ دوسرے امدادی پیکج کے لئے ڈیموکریٹس نے تین ہفتے قبل تین ٹریلین ڈالرز کا ایک بل ہیروز ایکٹ کانگریس میں پیش کیا تھا ۔ اس اقتصادی پیکج میں ہر امریکی شہری کو بارہ سو ڈالر ادا کرنے کے علاوہ ایمرجنسی ورکرز اور بنیادی ضروریات کے لیے کام کرنے والوں کے لئے خصوصی بونس کے شق بھی رکھی گئی تھی ۔ کانگریس میں اس وقت ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے جس کی منظوری کے حق میں 208 ووٹ جبکہ مخالفت میں 109 ووٹ دیے گئے ۔ دو ہفتے قبل مذکورہ بل سینٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا جسے گزشتہ ہفتے کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا جس کے بعد صدر ٹرمپ اور سینٹ اب دس دن کی چھٹیوں پر چلی گئی ہے اب یہ بل دوبارہ جون کے دوسرے ہفتے میں بحث اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ سینٹ میں رپبلکن کی اکثریت ہے جس کے رہنما سنٹر مچل نے چھٹیوں پر جانے سے قبل کہا کے یہ بے اس حالت میں منظور نہیں کیا جاسکتا اس میں تبدیلیاں کرنی ہونگی ۔ عوام کی اکثریت نے سنیٹر میلوینل کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل ملنے والے امدادی پیکیج پر طے پانے والے اصول کے علاوہ اس میں کیا تبدیلی ہو سکتی ہے ۔؟ خصوصا جب امریکہ میں اس وقت 40 ملین لوگ بےروزگاری کے ادارے سے الاؤنس کیلئے رجوع کرچکے ہیں ۔ ‏لاک ڈاؤن اور کام کاج نہ ہونے کے باعث عام امریکن کو گھروں کے کرائے دینے ، بلوں کی عدم ادائیگی اور کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔ صدر ٹرمپ اور سینیٹ کی تاخیر کے باعث کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے مسائل کھڑے ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں لاک ڈاؤن کے باعث مستقبل قریب میں ہزاروں کاروبار دیوالیہ کی کاروائی اور کریڈٹ لاس کے معاملات میں الجھ جائیں گے جس سے مزید بیروزگاری بڑھے گی ۔ اگر دوسرا امدادی پیکج متوسط طبقے تک بر وقت نہ پہنچا تو یہ معاملات عام امریکیوں کے گھروں تک پہنچ کر مزید قانونی و سماجی مسائل کا سبب بنے گا ۔ دوسری طرف کیمپ ڈیوڈ سے صدر ٹرمپ کی گولف کھیلتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نہ وہ سوشل ڈسپنسنگ کا خیال رکھ رہے ہیں اور بے فکری سے دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے