جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

چائینیز آرمی کے ساتھ جنگی صورتحال پیدا ہوتے ہی کئی سو بھارتی فوجی اہلکار بھگوڑے ہو گئے

لداخ بارڈر پر چائینیز پیپلز لیبریشن آرمی کے ساتھ جنگی صورتحال پیدا ہوتے ہی کئی سو بھارتی فوجی اہلکار بھگوڑے ہو کر اپنے اپنے گھروں میں پہنچ گئے.
ذرائع کے مطابق جیسے ہی پیپلز لیبریشن آرمی نے لداخ علاقوں پر اپنا قبضہ جمانا شروع کیا تو کئی سو بھارتی فوجیوں نے چپکے سے اپنے گھر کی راہ لی، ان میں سے اکثر اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہاں انکے پاس لڑنے کیلئے موزوں ہتھیار نہیں ہیں، کھانے اور رہائش سمیت دوسری سہولیات انتہائی خستہ ہیں، اور ایک ایک فوجی اہلکار سے 16 سے 20 گھنٹے ڈیوٹی لی جا رہی تھی. دوسری جانب بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نے اس سلسلہ میں بھارتی وزیر اعظم سمیت ٹاپ لیڈرشپ سے ملاقاتیں کی جو دو دن جاری رہیں، جس میں چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور بھارتی فوجی اہلکاروں کے گرتے ہوئے مورال پر بات چیت ہوئی. جس کے بعد اب دو نئے تازہ دم 81 اور 114 بریگیڈ LOAC پر تعینات کئے گئے ہیں

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے