جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

ڈمی نیوز چینل KN کے رپورٹرز کے لبادے میں کار لفٹر گروہ گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اے وی ایل سی کی مشترکہ کارروائی

ڈمی نیوز چینل KN کے رپورٹرز کے لبادے میں کار لفٹر گروہ گرفتار

گرفتار ملزمان کا ڈپٹی بیوروچیف سجاد شاہ عرف علی کی سرپرستی میں کارلفٹنگ کرنے کا انکشاف

گرفتار ملزمان سے ڈپٹی بیورو چیف کراچی چوری شُدہ موٹر گاڑیوں کی حاصل شُدہ رقوم سے بھاری حصہ وصول کرتا تھا

کارروائی کے دوران KN نیوز چینل کے تین ملزمان گرفتار ملزمان میں آصف ،سنی اور احتشام شامل ہیں

ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی
فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ KN کی پرنٹ شدہ ہائی روف میں سوار رپورٹرز کو کارلفٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے

ملزمان آصف اور سنی کو KN چینل کے ڈپٹی بیورو چیف سجاد شاہ نے جرائم کرنے کے لیئے میڈیا وین دے رکھی تھی

چینل کی پرنٹ شدہ گاڑی کی وجہ سے ملزمان پر شک نہیں جاتا تھا

ملزمان کی نشاندہی پر ملزم احتشام کو بھی گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے انویسٹیگیشن جاری ہے مزید گرفتاریاں عمل لائی جا سکتی ہیں ملزمان نے بتایا ہے کہ ڈپٹی بیورو کراچی کا آفس ڈیفنس ٹو میں واقع ہے جو ڈیڑھ کمرے پر محیط ہے جہاں اکثر شام کے بعد شاب و کباب کی محفلیں سجتی ہیں

ملزمان نے نیو کراچی کے علاقے سے کار چوری کرنے کا بھی اعتراف کر لیا

ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

ملزم احتشام نے تفتیش کے دوران بتایا واردات کے وقت اس کے ساتھ دانیال نامی ملزم بھی ہوتا تھا

جبکہ ملزم دانیال کو خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اس سے قبل گاڑی چوری کے جرم میں گرفتار کیا تھا

ملزمان کے قبضے سے کارلفٹنگ میں زیر استعمال KN چینل کی وین اور الٹو گاڑی برآمد کر لی گئی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے